فیروزوالہ: نامعلوم افراد نے چھری کے وار سے خواجہ سراءقتل کردیا

Jun 25, 2017

فیروزوالا(نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی بدر گاﺅں (کوٹ عبدالمالک) میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے40 سالہ خواجہ سراءعباس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نعش کمرے میں بند کرکے فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے خواجہ سراءعباس نے بدرگاﺅں میں کوارٹر کرایہ پر لے رکھا تھا جس میں رہتا تھا نامعلوم افراد نے مکان کے اندر داخل ہو کر اسے چھریاں مار کر ہلاک کردیا بعد میں کمرے کو بند کردیا روپوش ہو گئے فیکٹری ایریا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی ہے پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خواجہ سراءقتل

مزیدخبریں