لاہور،گوجرانوالہ، فیروزوالہ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) گوجرانوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر صنعتکار قتل، والدین اور بیٹے کو زخمی کردیا گیا، لاہور میں بھی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوںکو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوﺅں نے تھا نہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں فخر اقبال جو کہ اپنے بیٹے عثمان کے ہمراہ گاڑی پر جا رہا تھا اسے روک کر 50 ہزار کی نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر گولی مار کر عثمان کو زخمی کردیا جبکہ دیگر وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے تھانہ گلشن اقبال کے علاقہ میں ساجد اور اسکی فیملی سے 55 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں عاشق کے دفتر میں سٹاف کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 90 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ میں علی کی دکان سے 3 لاکھ 10ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ ستوکتلہ کے علاقہ میں احسن کی دکان سے 80 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ گڑھی شاہو کے علاقہ میں بلال سے 74ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ لٹن روڈ کے علاقہ میں آصف سے 55 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں علمدار شاہ سے 18لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں عامر سے 12لاکھ50 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں نعیم سے 6 لاکھ30 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں سلیم سے 28 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل لوٹ لیا جبکہ چوروں نے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں شکیل کے دفتر سے 8 لاکھ50 ہزار اور تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ میں شان کے گھر سے 8 لاکھ40 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات چوری کر لئے۔ مصری شاہ میں مقصود، شادباغ میں تحسین،گجر پورہ میں راحیل، نواں کوٹ میں محمد علی، شاہدرہ ٹاﺅن میں غلام مصطفی کی گاڑی، لوئرمال میں عارف، شاہدرہ تاﺅن میںگلزار، گرین ٹاﺅن میں صدیق، ہنجروال میں احمد، نواب ٹاﺅن میں اشرف اور ستوکتلہ میں علی کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ دریں اثناءکوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر نوجوان محمد اویس، شرقپور روڈ پر دکاندار سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی گئی۔ مریدکے میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر دو افراد کو روک کر لوٹ لیا، نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ نامعلوم چورورں نے بجلی کی تاریں اور ٹرانسفارمر چوری کر لیا۔ دریں اثناءپےپلز کالونی مےں دن دےہاڑے گھر داخل ہونے والے ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے مقامی صنعتکار کو قتل والدےن اور اسکے بےٹا کو شدےد زخمی کر دےا ،زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا، پو لےس نے مقدمہ درج کر کے تحقےقات شروع کر دےں ، تفصےلات کے مطابق پےپلز کالونی کشمےر روڈ کے مقامی صنعتکار سےف کے گھر دن دےہاڑے چار ڈاکو داخل ہو گئے جنہوں نے گھر مےں موجود تمام افراد کو اسلحہ کی نوک پر ےرغمال بنا کر لوٹ مار کی اس دوران مزاحمت ہو نے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس کے نتےجے مےں گولےاں لگنے سے سےف موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اسکا باپ فضل والدہ خورشےد بی بی اور بےٹا زےن شدےد زخمی ہو گئے، ڈاکو زخمیوں کو اسلحہ کے بٹ مارتے موقع سے فرار ہو گئے ، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر پولےس کی بھاری نفری اور رےسکےو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، جنہوں نے مقتول کی نعش کو ضروری کاروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا ، دوسری طرف پےپلز کالونی پو لےس نے مقتول کے بھائی علی رضا کی مدعےت مےں مقدمہ درج کر کے تحقےقات شروع کر دی ہےں ۔
گوجرانوالہ ڈکیتی مزاحمت پر صنعتکار قتل والدین بیٹا زخمی :لاہور میں ڈاکے نوجوان پر فائرنگ
Jun 25, 2017