.اسلام آباد‘ نئی دہلی ثالثی‘ بھارت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تجویز مسترد کردی

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ثالثی کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے بحران کشمیر کے حل کے بارے میں ثالثی کی تجویز پیش کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔گوپال باگلے نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، بھارت اور پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے جس میں کسی تیسرے فریق کو مداخلت نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...