کلبھوشن کی واپسی دیکھ رہا ہوں‘ پورا سیاسی نظام بدلنا ہو گا: طاہر القادری

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے امور پر سمجھوتہ اب انہونی بات نہیں رہی۔ کلبھوشن کی بحفاظت واپسی کے حوالے سے حکومت پہلے دن سے ابہام سے پاک موقف رکھتی ہے، بے گناہوں کے قاتل کلبھوشن یادیو کو بحفاظت واپس جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب ادارہ جاتی اصلاحات نہیں تشکیل نو کی ضرورت ہے ،پورے سیاسی ، انتظامی ڈھانچے کو بدلنا ہو گا۔وہ گزشتہ روز یہاں عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کو جس طرح چلایا جارہا ہے یہ طرز حکمرانی پہلے کبھی دیکھا اور نہ ایسے انداز حکومت کی کسی جمہوری ملک میں گنجائش ہوتی ہے۔موجودہ نظام نے کرپشن ،دہشتگردی ،استحصال اور لوٹ مار کو فروغ دیا، احتساب ناممکن ہو گیا۔ دہشتگردوں کا صفایا ہو یا قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، عوام کو انصاف ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہو یا کرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا،جرائم کی پرورش اور پروموشن پر قومی وسائل صرف ہورہے ہیں۔ دریں اثناءسربراہ عوامی تحریک نے گزشتہ روز شہر اعتکاف میں ہزاروں متعکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین سے محبت ہی اصل زاد راہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...