چینی صوبہ سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ‘ 15 افراد ہلاک‘ 135 لاپتہ‘ 62 مکان تباہ

چین (نیٹ نیوز)چین کے جنوبی صوبے سی چوان میں پہاڑ پر واقع گاؤں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 15افراد ہلاک اور 135 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔مقامی ماؤزین حکومت کا کہنا تھا کہ مٹی کا تودہ گرنے سے زِنمو گاؤں کے 62 گھروں کے تباہ ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن میں چار افراد کو بچا لیا گیا، تاہم بارش کے باعث تودے کے نیچے دبے افراد کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن نے سرکاری نشریاتی ادارے ’ ’سی سی ٹی وی‘‘ کو بتایا کہ اب تک ملبے سے 15 نعشیں نکالی جاچکی ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے میں شدید بارشوں کے بعد علی الصبح مٹی کا تودہ گرنے سے 62 گھر تباہ، دریا کا دو کلومیٹر کا راستہ جبکہ ڈیڑھ کلومیٹر تک سڑک بلاک ہوگئی۔آن لائن پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے میں دیکھا گیا کہ ریسکیو ورکرز نے مقامی افراد کی مدد سے روپ کے ذریعے مٹی کے بڑے تودے کو ہٹایا اور بچ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کیا۔ ’وین چْوان زلزلے کے بعد یہ علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن