ہیپی برتھ ڈے ‘لیونل میسی نے31ویں سالگرہ منائی

لاہور(سپوٹس ڈیسک)ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ہسپانوی کلب بارسلونا کے سپر سٹار کھلاڑی لیونل میسی 24 جون 1987کو ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں پیدا ہوئے، وہ ایک ارجنٹائنی گیند پا کھلاڑی ہے جو ارجنٹائن کی فٹ بال قومی ٹیم کا کپتان ہے۔لیونل میسی کی صرف 21 سال کی عمر میں فیفا ورلڈ پلیئر ا?ف دی ایر اور فیفا بالن ڈی اور کے لیے نامزدگیاں ہوئیں جس کے اگلے ہی سال 2009ءمیں انہوں نے یہ دونوں اعزازات جیت لیے۔اگلے دو سالوں 2010ءاور 2011ءمیں مسلسل فیفا بالن ڈی اور کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد 2010-2011 میں میسی نے یورپ میں یوئیفاکپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔

ای پیپر دی نیشن