بدوملہی: انٹرنیشنل ووشو ججز کی ٹریننگ کا ملائشیا میں کورس

بدوملہی (نامہ نگار) چائنز مارشل آرٹس انٹرنیشنل ووشو فیڈریشن (چائنہ) کے انٹر نیشنل ووشو ججز کی ٹریننگ کے کورس کا انعقاد ملائیشیا کے شہر پی نانگ میں ہوا‘ ایشیاءکے 25ممالک کے 150سے زائد ممبران نے شرکت کی۔ اس انٹرنیشنل کور س میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز ووشو سٹار وحید احمد بٹ کو حاصل ہوا جوکہ گزشتہ روز انٹر نیشنل قوانین کے جدید کورس کی ٹریننگ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ووشو سٹار وحید احمدبٹ نے بدوملہی کے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انٹر نیشنل کوالیفائیڈ جج کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی وحید احمد بٹ کا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا بہترین اعزاز ہے ۔ جس کا تمام تر کریڈٹ پاکستان ووشو فیڈریشن کے سر جاتا ہے۔


عہد یداران ملک افتخار صدر PWUF، راﺅ شہزاد نائب صدرPWUF، امان اللہ اچکزئی سیکرٹری PWUF، رضا علی راں کوچ اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے سر جاتا ہے۔ وحید احمد بٹ نے بتایا کہ ملائیشیا میں انٹر نیشل ووشو فیڈریشن کے ماہرین سے متعد د ممالک کے کوچز سے ٹریننگ کرنے سے اپنے اور اُن کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملا اور ٹیکنیکل اور پریکٹیکل کے باقائدہ ٹریننگ سیشن سے بین الا قوامی معیار کے عین مطابق تیاری کرکے اعلیٰ کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...