سوئس کھلاڑیوں کا جشن پر متنازع نشان فیفا نے ژاکا‘ شکیری کیخلاف انکوائری شروع کر دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک )فیفا نے روس میں جاری ورلڈ کپ کے دوران سوئٹزرلینڈ کے 2 کھلاڑیوں گرینٹ ژاکا اور ژردان شکیری کے گول کرنے کے بعد جشن منانے کے انداز کے متعلق انکوائری شروع کر دی ہے۔ورلڈ کپ میچ میں سربیا کے خلاف دونوں کھلاڑیوں نے گروپ میچ میں گول کیے اور تقریبا ایک ہی انداز میں جشن منایا تھا۔شکیری اور ڑکا کوسوو کے البانیائی نسل کے ہیں جہاں سربیا نے البانیا کی آبادی کے خلاف سن 1999 میں کریک ڈاون کیا تھا اور نیٹو کی مداخلت کے بعد ہی اس کا خاتمہ ہو سکا تھا۔گول کرنے کے بعد انہوں نے اپنے ہاتھوں سے 'دو سر والے عقاب کا نشان بنایا جو کہ البانیہ کے پرچم کا حصہ ہے۔دوسری جانب سربیا کے مداحوں نے ان دونوں کے جشن کا مذاق اڑایا۔فیفا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ادارے کی ڈسپلنری کمیٹی ڑکا اور شکیری کے خلاف انکوائری کر رہی ہے۔'اسی میچ کے سلسلے میں سربیئن فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف بھی انکوائری شروع کی گئی ہے جس میں تماشائیوں نے خلل پیدا کیا اور سربیائی مداحوں نے سیاسی اور توہین آمیز پیغامات کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ سربیا کی ٹیم کے کوچ ملاڈن کرسٹیجک کے خلاف میچ کے بعد مبینہ بیان کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن