ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنا منٹ‘قومی ٹیم 13جولائی کو بھارت روانہ ہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنا منٹ میں شرکت کیلئے تیرہ جولائی کو بھارت روانہ ہوگی ۔ ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنا منٹ میں چوبیس سے زائد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر میں آئیں گے ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنا منٹ سترہ سے انتیس جولائی تک بھارت میںکھیلا جائے گا جس میں چھ جونیئر کھلاڑی جن میں عباس زیب ‘عزیر رشید‘حارث قاسم ‘عزیر شوکت ‘اسد اللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ۔ تربیتی کیمپ میں کوچز جدیداور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔ ورلڈجونیئر سکواش ٹورنا منٹ میں چوبیس سے زائد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ۔ توقع ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنا منٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن