لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے جوز بٹلر کے شاندار 110 رنز کی بدولت آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا۔ آسٹریلوی ٹیم ٹاس جیت کر205رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ٹریوس ہیڈ نے 56 رنزبنائے ۔معین علی نے4 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے ہدف 9 وکٹوںپرپورا کرلیا۔ مین آف دی میچ اور سیریز جوز بٹلر نے ناقابل شکست 110 رنز بنائے۔
سٹین لیک اور رچرڈسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔جوز بٹلر کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔