لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) دوستوں کو نوازنے کے لیے رکھے جانے والے کینیڈا کے دورہ میں پاکستان ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیم کو مسلسل میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کے خاص دوست اولمپیئن کامران اشرف کو نوازنے کے لیے کینیڈا میں تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ترتیب دیا گیا جس میں کینیڈا کے علاوہ چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ کینیڈا جہاں ہاکی کا کوئی بڑا انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے اس نے چار مرتبہ کی ورلڈ چپمیئن اور تین مرتبہ کا اولمپکس میڈل جیتنے والے ملک کے قومی کھیل ہاکی کا حال یہ ہو گیا ہے اب اسے کینیڈا جیسی ٹیموں کے ہاتھوں بھی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیویلپمنٹ سکواڈ کو کینیڈا کا دورہ کرا کے دوستی نبھائی گئی ہے جس پر سرکاری خزانے کا ڈیڑھ کروڑ روپے خرچہ ہوا جس کا پاکستان ہاکی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔