افسوس ہے بی جے پی نے اپنے م¶قف سے انحراف کیا: محبوبہ مفتی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ بی جے پی اپنے م¶قف سے انحراف کر رہی ہے۔ بی جے پی نے محبوبہ مفتی پرالزام لگایا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے بارے میں نرم پالیسی اپنائی۔ بی جے پی نے یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے جموں اور کشمیر کے علاقوں میں امتیازی سلوک روا رکھا۔ محبوبہ مفتی نے جواباً کہا کہ انہوں نے جو بھی پالیسی اختیار کی وہ مشترکہ تھی اور اس کی بی جے پی کی قیادت نے منظوری دی تھی۔
محبوبہ مفتی

ای پیپر دی نیشن