چو ہنگ:لڑکی کے بھائیوں کا محبوبہ کو ملنے آنیوالے پر تشدد‘ سر‘ بھنویں‘ مونچھیں مونڈ ڈالیں‘ ہسپتال منتقل‘ ملزمان گرفتار

لاہور( سٹاف رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں عاشق کو اپنی محبوبہ سے ملنے جانا مہنگا پڑ گیا، لڑکی کے بھائیوں نے بد ترین تشدد کے بعد سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈ ڈالیں، پولیس نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں کاشف نامی شخص اپنی محبوبہ سے ملنے کیلئے گیا تاہم اسی دوران لڑکی کے بھائی بھی پہنچ گئے جنہوں نے اسے قابو کر کے اس پر تشدد شروع کر دیا اور بعد ازاں اس کے سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈ ڈالیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے کاشف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دو ملزمان شکور اور قاسم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...