ساری زندگی نظم و ضبط کا پابند رہا، کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا: زعیم قادری

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لےگ ن کے منحرف رہنما زعےم قادری نے کہا ہے کہ اپنی ساری زندگی نظم و ضبط کا پابند رہا، کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہےںکےا۔ ن لےگی پارٹی سربراہان ہر روز اپنا نظرےہ تبدےل کرتے ہےں۔ نواز شرےف کے لئے دس برس تک جدوجہد کی۔ ماڈل ٹا¶ن سانحہ ظلم عظےم ہے، جو لوگ اس واقعے مےں ملوث ہےں ان کو عوام کے سامنے لانا اور سزا دےنا ہو گی۔ ن لےگ مےں زےادہ باتےں کرنے والے کو سائےڈ پر کر دےتے ہےں۔ الےکشن لڑنے اور ٹکٹ کی حصول کے لئے مجھ سے دس کروڑ روپے مانگے گئے۔ لاہور کسی کی جاگےر نہےں ہے، آنے والے الےکشن مےں لاہور غےرت مند ہونے کا جواب دے گا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زعےم قادری نے کہا ہے کہ حالےہ دنوں مےں اپنے حق کے لئے مجھے لڑنا پڑا، سےاست مےں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، ےہ پارٹی کا اےک واضح بےانےہ ہوتا ہے اور اس کے مطابق سےاسی حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔ آج کل سےاسی جماعتےں کارپورےٹ سےکٹر بنا ہوا ہے۔ سب سے زےادہ گلہ نواز شرےف سے ہے، مےرے والد نے ہر دور مےں جمہورےت کے لئے جدوجہد کی۔ مجھے پروےز مشرف کے دور مےں وزےر بناےا جاتا اگر مےں ان کی ہاں مےں ہاں ملائی ہوتی۔ لوگوں کو نہےں پتا کہ نواز شرےف کے نظرےے پر چلنا ہے ےا شہباز شرےف کے نظرئےے پر۔ انہوں نے مزےد کہا ہے کہ مےں دو الےکشن جےت چکا ہوں مجھے پوچھا گےا کہ الےکشن لڑنے کے لئے دس کروڑ روپے ہےں، مےرے پاس نہےں ہےں، مےں نے سےاست سے پےسے نہےں کمائے، مےں معاشی طور پر غرےب آدمی ہوں، اگر لاہور حمزہ شہباز اور مرےم نواز کی جاگےر ہے تو مےڈےا کے وساطت سے بتانا چاہتا ہوں کہ لاہور والو جاگو غےرت مند ہونے کا ثبوت دو، ےہ لاہور کسی کی جاگےر نہےںہے۔ مےں جےتوں ےا ہار جا¶ں لاہور کو قبرستان بننے نہےں دوں گا۔
زعیم قادری

ای پیپر دی نیشن