راولپنڈی(اے این این) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عمران خان کی جانب سے ہوائی جہاز نہ ملنے پر انتخابی مہم کیلئے موٹرسائیکل پر نکل پڑے انہوںنے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔شیخ رشید احمد نے ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ایکسپریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاﺅکوں کی لوٹی دولت واپس لاﺅں گا۔انہوں نے دعوی کیا وہ انتخابات میں راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے اور قلم دوات اور بلا راولپنڈی سے تمام سیٹیں جیتے گا۔شیخ رشید نے کہا حالات جیسے بھی ہوں ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے حلقے کی انتخابی مہم کیلئے ہوائی جہاز مانگا تھاکہ میرا حلقہ دور دراز ہے عمران خان کو کہتا ہوں کہ وہ مجھے انتخابی مہم کیلئے ہوائی جہاز دیں۔
شیخ رشید
عمران نے ہوائی جہاز نہ دیا، شیخ رشید نے موٹرسائیکل پر انتخابی مہم شروع کر دی
Jun 25, 2018