دبئی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے بنگلہ دیشی اور پاکستانی شہری کو تشدد اور قتل کے الزام میں 3، 3 برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں عدالت نے ملازمت کی غرض سے دبئی جانے والے پاکستانی شہری کو تشدد اور قتل کرنے کے جرم میں دو افراد کو تین، تین برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات کے مطابق 34 سالہ بنگلادیسی اور 22 سالہ پاکستانی شہری نے متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
دبئی/ قید