احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث آج بھی عدالت کے روبرو اپنے حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔آج پیرکو سابق وزیر اعظم نواز شریف ،انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔میاں نواز شریف کے وکیل پانچویں روزبھی حتمی دلائل دیں گے،خواجہ حارث کے دلائل ختم ہونے پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی طرف سے حتمی دلائل دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔جمعہ گزشتہ سماعت پر فاضل جج نے مریم نواز کے وکیل سے کہا تھا کہ وہ ہفتہ 23کو حتمی دلائل شروع کریں لیکن امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کی وجہ سے وہ ہفتہ کے روز دلائل نہیں دے سکیں گے۔
ایون فیلڈ ریفرنس

ای پیپر دی نیشن