شاہ محمود کی رہائش پر تحریک انصاف کی خواتین کا تصادم، ایک بیہوش، دوسری کا سر پھٹ گیا

ملتان (صباح نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کی خواتین آپس میں جھگڑ پڑیں جبکہ تشدد کے باعث خاتون رکن بے ہوش ہوگئی، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر خواتین کا احتجاج جاری تھا کہ اسی دوران اچانک پی ٹی آئی کی خواتین کے 2گروپ آپس میں الجھ پڑے، خواتین نے سر راہ ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ یہی نہیں پارٹی کے پرچم سے ہی درگت بنا ڈالی، جھگڑے کے دوران لاٹھی لگنے سے ایک خاتون کا سر پھٹ گیا جبکہ نبیلہ بٹ نامی خاتون بے ہوش ہوگئی، دوسری جانب مظاہرین کا الزام ہے کہ شاہ محمود قریشی نے چہیتوں کو ٹکٹ دی ہے۔
خواتین تصادم

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...