حکومت ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے نگران وزیراعظم اور نگران حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میںگستاخانہ خاکوںکی نمائش کے اعلان پرعمل درآمد کوروکنے کے لئے ہالینڈکے سفیر کوسرکاری سطح پرطلب کرکے احتجاج کریں اور ان تک امت مسلمہ کے جذبات پہنچائیں۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوںکی نمائش کے اعلان نے پوری دنیا کے مسلمانوںکے جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے ۔انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کے اس دور میں خاکوںکی نمائش کرنا پوری دنیا کے مسلمانوںکے ایمان وعقیدے کوزک پہنچانے کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...