لاہور (خصوصی نامہ نگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے آج (سوموار) پار لیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ‘مر کزی اور صوبائی قائدین شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی زیر صدارت ہونیوالے آج کے اجلاس میں مرکزی اور چاروں صوبوں کے عہدیداران بھی شریک ہوں گے اور اجلاس میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے چنائو اور مختلف جماعتوں کی طرف سے انتخابی اتحاد کی پیشکش سمیت دیگر معاملات پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔