لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہئے کیونکہ یہ دنیا عارضی ہے۔ ہمیں آخرت کی بہتری کے لئے اچھے اعمال کرنے چاہئیں۔ ہر نیک کام اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کرنا چاہئے۔ نماز روزے حج زکٰوۃ ادا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ یہی مومن کی نشانی ہے۔ دنیا کی بجائے آخرت کو ترجیح دینی چاہئے۔ احکامات خداوندی کی پاسداری بہت ضروری ہے۔ اچھے اعمال جنت کا سبب بنیں گے۔ اللہ والے اللہ سے کبھی شکوہ نہیں کرتے۔ مومن وہی ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ کی بندگی کرتا ہے۔
آخرت میں کامیابی کیلئے نیک اعمال کئے جائیں: پروفیسر اسلم صدیقی
Jun 25, 2018