بیونس آئرس، جعلی ورلڈ کپ ٹرافیز میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Jun 25, 2018

بیونس آئرس(نیٹ نیوز) ارجنٹائن کی پولیس نے کوکین سے بھری جعلی ورلڈ کپ ٹرافیز قبضے میں لے لیں۔پولیس آفیسرز نے 1.5 کلو کوکین اور ماری جوانا کے تھیلے بڑی ٹرافیز سے بر آمد کیے، اس سلسلے میں 6 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، مذکورہ گینگ ٹورنامنٹ سے متعلق اشیا کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کررہا تھا، ضبط کی گئی کوکین کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک لاکھ پاؤنڈ بیان کی گئی ہے۔بیونس آئرس کے سیکیورٹی وزیرکرسٹیان ریٹونڈو نے کہا کہ اس میں ملوث افراد کو سزا دلانا ہمارے لیے سب سے اہم ہوگا تاکہ وہ دوبارہ اس کاروبار میں نہ آئیں، واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔

مزیدخبریں