اتواربازاروں میں ویرانی ، گلی سڑی ، سبزیاں ، پھل مہنگے داموں بکتے رہے

لاہور (خبر نگار) بلدیہ عظمی لاہور اتوار بازاروں کو عیدالفطر کی صرف ایک چھٹی کے بعد مکمل بحال نہیں کر سکی۔ گزشتہ روز اتوار بازاروں میں مندی کا سماں تھا۔ بیشتر سٹال بند پڑے تھے۔ صرف چند سبزیاں اور پھل فروخت کے لئے دستیاب تھے۔ گراں فروشی اور گلے سڑے پل اور سبزیوں کی فروخت کا سلسلہ بھی روکا نہ جا سکا۔ اتوار بازاروں میں آلو22، پیاز27، ٹماٹر38، لہسن ……45، لہسن دیسی60، لہسن چائنہ85، ادرک تھائی لینڈ100، ادرک چائنہ166، بینگن35، کھیرا50، کریلے35، پالک10،ٹینڈے دیسی70، لیموں دیسی90، میتھی80، پھلیاں45، بندگوبھی25، گوبھی10، گھیاکدو45، شلجم 25، سبز مرچ40، شملہ مرچ38، اروی60، بھنڈی50، مٹر95، مولی15، گھیاتوری40 روپے کلو فروخت کا نرخ مقرر کیا گیا تھا جب کہ پھلوں میں سیب امری115، سیب کالا کولو160، کالاکولو میدانی80، کالاکولو ایرانی125، کیلا80، خوبانی پیلی100، خوبانی سفید120، خوبانی موٹی 110، آم سہارنی80، آم سندھڑی120، آم دسہری110، آم انوررٹول120، آم لنگڑا60، آم چونسہ120، ایرانی کھجور140، کجھوراصل110، انگورگولہ130، انگور کالا130، انگورسندرخانی190ء آڑو80، آڑو سپیشل140، آلوبخارا سپیشل180، گریپ فروٹ فی عدد25، پپیتا90، الیچی220، خربوزہ28، ناشپاتی چائنہ200، ناریل فی عدد135، شکرقندی40، انار دیسی117، فالسہ130، جامن130کا نرخ مقرر کیا گیا تھا مگر سبزیوں کی طرح آدھے پل بھی دستیاب نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن