برطانیہ: ایک لاکھ سے زائد افراد کا بریگزیٹ کے خلاف مظاہرہ، دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ

Jun 25, 2018

لندن(آن لائن)برطانیہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے بریگزیٹ کیخلاف مظاہرہ کیااور یورپی یونین سے نکلنے کے معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کر دیا ہے۔مظاہرین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ یہ ابھی ڈن ڈیل نہیں،پھر ووٹ لیا جائے۔مظاہرین نے یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جس میں بریگزیٹ ڈیل کیخلاف کلمات درج تھے۔واضح رہے کہ 2 سال قبل برطا نیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں کیے گئے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالا تھا۔

مزیدخبریں