گلپور(نامہ نگار)تحصیل چڑہوئی کے خوبصورت شہر گلپور جومرکز یت کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔راولپنڈی ،میرپور ،کوٹلی ،چڑہوئی جانے والی گاڑیاں اسی شہر کے مرکزی چوک سے گزرتی ہیں ہی مرکزی چوک گذشتہ کئی ماہ سے کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہا ہے اور آئے روز گاڑیوں خصوصاٗموٹرسائیکل سواروں کے ایکسیڈنٹ ہورہے ہیں ۔حکومت اور محکمہ کے کسی اہلکار کو اسے ریپئر کرانے کی تو فیق نہیں ہوئی۔اہلیان گلپور نے محکمہ شاہرات اور گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور مرکزی چوک کی رئپرنگ کر کے عوام علاقہ کی مشکلات کو کم کریں اور شہر کے خوبصورت چوک کی رونق کو دوبارہ بحال کریں ۔
گلپور مین چوک کھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگا
Jun 25, 2018