میرپور(نمائندہ خصوصی)صدر ٹرانسپورٹ فیڈریشن آزاد کشمیر خواجہ عبدالطیف ،چوہدری محمد اکرم سیٹھی ،چوہدری ناصر ،راجہ منیر حسین ،راجہ ارسل صدر ویگن یونین ،چوہدری حمید نکہ ،چوہدری گودر ،صدر جاتلاں ٹرانسپورٹ یونین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی کاوشوں سے ٹرانسپوٹروں کے مسائل حل ہونے پر ہم چوہدری محمد نعیم اور دیگر رہنمائوں سمیت ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم ،اسٹنٹ کمشنر چوہدری ساجد اور ایس ۔ایس پی میرپور سید ریاض حیدر بخاری کا تہر دل سے شکرایہ ادا کرتے ہیں ۔جنوں نے ٹرانسپوٹروں کی مشکلات کا ازالہ کیا ۔خواجہ عبدالطیف نے کہا کہ چوہدری محمد نعیم کی انتھک کاوشوں کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ٹرانسپوٹروں کا دیرینہ مسلہ حل کیا ۔اور پرانے راستے کو بحال کیا جس کی وجہ سے مسافروں کے لیے بھی آسانی پیدا ہوئی ہے ۔وائی کراس سے گاڑیوں کو متبادل راستہ فرائم کرنے سے شہر میں مسافروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا تھا ۔اور ٹرنسپوٹروں کے لیے بھی یہ روٹ مشکل تھا ۔چوہدری محمد نعیم سمیت ضلعی افسران کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ۔جنوں نے عوام کی تکلیف کا ازالہ کر کے پرانے روٹ کو بحال کیا ۔اس پر ہم تمام ٹرانسپورٹ اُن کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلاتے ہیں ۔
چوہدری نعیم کی کاوشوں سے ٹرانسپوٹروں کے مسائل حل ہوئے:محمد اکرم سیٹھی
Jun 25, 2018