نئی دہلی (نیٹ نیوز) بحرہند میں سیٹلز جزائر کے قریب سمندر میں مرجان کی چٹانوں کو محفوظ بنانے کے لئے ایک نگران ٹیم بھیجی گئی ہے جو معلومات اکٹھی کرے گی۔ وفد میں سمندری سروے کرنے کے ماہر اور دیگر افراد شریک ہیں۔ حکومت نے اس مقصد کے لئے فنڈز اور خطیر رقم مختص کی تھی لیکن پراجیکٹ پر بروقت عملدرآمد نہ ہونے سے یہ ادھورا رہ گیا تھا۔