چینی طلباء کو اوائل العمری میں تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا رجحان

Jun 25, 2018

بیجنگ(آئی این پی)ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ چینی والدین کی بڑی تعداد ہائی سکول کی تعلیم ختم کرنے سے قبل اپنے بچوں کو حصول تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیجنے کے نظریے کے حامی ہیں اس کی اطلاع جریدہ پیپلز ڈیلی کے سمندر پار ایڈیشن نے دی ہے۔ عوامی جائزے کے مطابق سروے کئے جانے والے والدین کے 27فیصد نے ابتدائی سکول کے دور میں بیرون ملک بچوں کو حصول علم کے لیے بھیجنے کے خیال سے اتفاق کیا ہے جبکہ جوئنیر مڈل سکول اور سینئر مڈل سکول کی اعدادوشمار کی شرح بالترتیب29فیصد اور 24فیصد ہے یہ بات چینی اور بیرونی تعلیمی تنظیموں کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق انگریزی سیکھنا اپنے بچوں کو بیرون ملک بھیجنے کی والدین کی ترجیح کی اہم وجہ ہے۔

مزیدخبریں