نکاراگوا میں جھڑپیں، ہنگامے جاری، بچے سمیت مزید 8 مارے گئے

مناگوا (اے ایف پی) جنوبی امریکی ملک نکاراگوا میں پر تشدد مظاہرے اور جھڑپیں جاری ہیں۔ بچے سمیت مزید 8 افراد مارے اور بیسیوں زمی ہو گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق 7 افراد دارالحکومت مناگوا اور ایک بچہ شہر مسایا میں مارا گیا۔ یہ بات نکاگورین منسٹر برائے ہیومن رائٹس نے اپنی رپورٹ میں کہی۔ صدر ڈینئیل اور ٹیگا کے استعفے کے لئے جاری مظاہروں اور پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 200 ہو چکی ہے۔ پولیس اور پیرا ملٹری فورسز سے شہریوں کی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس میں طلبا بھی شامل ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن