آصف زرداری کو جیل بھیج کر بھٹو کا قرض اتاریں گے ، لیاقت جتوئی

Jun 25, 2018

میہڑ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں عوام تبدیلی کے لیے تیار ہے اس دفعہ بلے سے عوام چوروں لٹیروں اور سندھ کی عوام کا خون چوسنے والوں کی دھلائی کرے گی بلاول ایک مرتبہ پھر کہہ رہے کہ اگر ہمیں موقعہ ملا تو بینظیر کے قاتل ڈھونڈے گی بلاول تمہیں قاتل ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں قاتل تمہارے گھر میں والد کی شکل میں موجود ہے گاجی کھاوڑ سے قبول ، جمالی برادری کے این شاہ سے کھوسہ برادری اور دیگر تحریک انصاف میں شامل اس موقع پر بیٹو جتوئی میںپریس کانفرنس سے خطاب میں لیاقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں آکر زرداری کو جیل بھج کر بھٹو کا قرض اتاریں گے نوکریاں پئسوں پر نہیں بکیں گی انہوں نے کہا عوام اب آصف زرداری کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے اگر زرداری پر ہاتھ نہیں پڑا تو ان اداروں کا کردار مشکوک ہوجائے گا اس لیے فوری طور پر عزیربلوچ کے انکشافات پر مبنی جے آئی ٹی کو کھولا جائے اور آصف زرداری کے خلاف کاروائی کی جائے سندھ میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو آصف زرداری اور فریال ٹالپر کی کرپشن سے محفوظ ہو ان ظالموں نے سندھ کے لوگوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے عوام جاگ چکی ہے 25جولائی پر انصاف کا علم بلند ہوگا زرداری ازم کا خاتمہ ہوگا اور تحریک انصاف کامیاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے ۔

مزیدخبریں