ملتان (نامہ نگار خصوصی) بجلی چوری اور لائن لاسز کی بنیاد پر طویل لوڈشیڈنگ سے تین صوبوں کے بجلی صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کا پورا صوبہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو کے زیرانتظام ہے جبکہ اس کا عملہ بہت کم ہے صوبہ سندھ میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکواور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سیپکو کا انتظام کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے بجلی چوری بہت زیادہ ہے خیبر پختونخواہ صوبہ کو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو بجلی فراہم کرتی ہے بجلی چوری کی شرح میں اضافے اور کم ریکوری کے باعث ان تین صوبوں میں بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین بھی بجلی سے محروم رہتے ہیں۔