بے بنیاد الزامات کاعدالتوں میں ثابت قدمی سے مقابلہ کیا: چوہدری ارشاد

بورے والا(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم پی اے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ کونسلر کے الیکشن سے بھاگنے والوں کی جعلی ادویات کی فیکٹری جلد بے نقاب کریں گے،میرے خلاف پانچ سال تک عدالتوں کی خاک چھاننے والوں کو اب بھی منہ کی کھانا پڑے گی پہلے بھی اپنے خلاف بے بنیاد الزامات کا عدالتوں میں ثابت قدمی سے مقابلہ کیا جس میں اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا انشاء اللہ اب بھی جھوٹی شہرت حاصل کرنے والوں کو نہ صرف عدالتوں میں بلکہ عوامی عدالت میں بھی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ایم پی اے بننے کے خواب دیکھنے والے جب عوام کی عدالت میں آئیں گے تو اُنکا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ پانچ سالہ دور میں عوامی مینڈیٹ کا غلط استعمال نہیں کیا اور حلقہ کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اسی لیئے آج حلقہ کے عوام بلکہ ہمارے مخالفین بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں عوام کی عدالت میں مقابلے کی سکت نہ رکھنے والے عدالتوں میں بے بنیاد الزامات کا سہارا لے کر ریلیف ملنے کے خواب دیکھ رہے ہیں انشاء اللہ ہم ثابت قدمی سے 25جولائی کو جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن