پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص بدترین مندی کی لپیٹ میں آگیا

Jun 25, 2018 | 20:51

ویب ڈیسک

 نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص بدترین مندی کی لپیٹ میں آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس ساڑھے600 پوائنٹس سے زائد گھٹ گیا جس سے مارکیٹ میں انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 40ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے107ارب روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 85کھرب روپے سے گھٹ کر 84کھرب روپے رہ گیا ۔شیئرز مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41843پوائنٹس کی سطح چھو گیا بعد ازاں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے فروخت کے دبائو کے اور سرمائے کے انخلاء کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے انڈیکس 41600،41500،41400،41300،41200، 41100اور41000پوائنٹس کی7بالائی حد سے گر گیا اور 40900پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں659.15پوائنٹس کی کمی سے40978.23پوائنٹس ہو گیا ۔کے ایس ای 30انڈیکس  348.63پوائنٹس کی کمی سے 20140.95پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس395.59پوائنٹس کم ہو کر29756.70پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 1677.32پوائنٹس  کم ہوکر68971.94 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر362کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 58کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،283میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ پیر کو 16کروڑ66لاکھ 48ہزارسے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو   17کروڑ89لاکھ68ہزارسے زائد شیئرزکا کاروبار ہوا تھا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ  کا مجموعی سرمایہ1کھرب 7ارب97کروڑ15لاکھ35ہزار64روپے کی کمی سے  84کھرب31ارب52کروڑ30لاکھ1ہزار34 8روپے ہو گیا ۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ86لاکھ ،بینک آف پنجاب 1کروڑ11لاکھ ،پاک الیکٹرون 77لاکھ73ہزار ،عائشہ اسٹیل مل 77لاکھ35ہزار اور فوجی سیمنٹ 61لاکھ6ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت324.40روپے کے اضافے سے7750.00روپے ہو گئی اسی طرح کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت98.00روپے بڑھ کر 3197.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈزاورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب415.00روپے اور7885.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت56.60روپے اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت1119.40روپے پر آ گئی ۔

مزیدخبریں