جس امن پروگرام پر فلسطینی متفق ،اسے عرب ممالک بھی قبول کریں گے،سعودی وزیرخارجہ

Jun 25, 2019

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جس امن فارمولے کو فلسطینی قوم قبول کرے گی اس پرعرب ممالک بھی اتفاق کریںگے۔ فلسطینیوں کے معاشی مسائل کے حل کی کوششوں کیساتھ ساتھ فلسطینیوں کے دیرینہ سیاسی حقوق کے حل کے لیے بھی موثر انداز میںکوشش کی جانی چاہیے تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کو حقیقی معنوںمیں ختم کیا جا سکے۔فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عادل الجبیر نے مشرق وسطی میں امن کے لیے امریکا کے اقتصادی منصوبے پر اپنا موقف بیان کیا۔انہوںنے کہا کہ ہر وہ تجویز جس سے فلسطینیوں کے حالات کی بہتری کی راہ ہموار ہو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ یہاں میں یہ کہوںگا کہ فلسطینیوں کے سیاسی حقوق کا حل حد درجہ اہم اور ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق اور مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنیکی مجاز ہے۔ جس تجویز سے فلسطینیوں کو اتفاق ہو عرب ممالک بھی اسے قبول کرلیں گے۔

مزیدخبریں