سلامتی کو ممکنہ خطرات :روس میں بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

ماسکو( نیٹ نیوز)روس نے وسطی ایشیائی ریاستوں کو ممکنہ سلامتی کے خطرات کے تناظر میں بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پانچ روز عسکری مشقیں پیر کے روز سے پینتیس مختلف فائرنگ رینجز میں شروع ہوئی ہیں۔ روسی وزیردفاع سیرگئی شوئیگو کے مطابق ان مشقوں کا مقصد وسطی ایشیائی علاقے میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ شوئیگو کے مطابق اس خطے کے بعض ملکوں کو دہشت گردی کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ روس وسطی ایشیا کے ملک تاجکستان میں اپنے فوجیوں کی ایک مخصوص تعداد تعینات کیے ہوئے ہے جب کہ ایک دوسری ریاست کرغیزستان میں روسی فضائیہ کا اڈہ بھی قائم ہے۔ ان دونوں ملکوں کی سرحدیں افغالنستان سے جڑی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن