آسیان تنظیم کا سربراہی اجلاس ختم: امریکہ‘ چین تجارتی معاملہ حل کرنے کا مطالبہ

بنکاک(این این آئی)جنوب مشرقی ایشیا ممالک کی تنظیم آسیان کے دس علاقائی رکن ممالک کے لیڈروں کی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ سمٹ ختم ہو گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اجلاس تنظیم کے ریجنل کمپری ہینسو اکنامک پارٹنر شپ کے بینر تلے منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں مختلف ممالک میں برآمدات اور درامدات کے لیے پروٹیکشنزم کی پالیسی اپنانے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ شریک رہنماؤں نے امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاملات پر جاری مذاکرات کو بھی جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...