بغداد (اے پی پی) عراق کے مشرقی صوبہ دیالی میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو گرفتار کیا ہے۔ صوبائی کونسل کی سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے بتایا کہ پولیس اور خفیہ محکمہ نے صوبے میں داعش کے خودکش حملوں کے بھرتی سیل کو ختم کرنے کے لئے ایک ہفتے سے مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شروع کی گئی ۔