ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ہائی کورٹ کے جج نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ کے جعلی ڈگری کیس میں الیکشن کمشن آف پاکستان سے 2002 اور 2008کے انتخاب میں حصہ لیتے وقت بی اے کی جعلی ڈگری بیان حلفی اور تمام ریکارڈ یکم جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ 2013 میں بی اے کی جعلی ڈگری کے الزام میں مقدمہ 420,468,471ت پ درج کیا گیاتھا۔