سرکاری سامان میں ہیر پھیر کرنے والے ملازمین کو سخت سزا ملنی چاہئے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ریلوے کے سامان کی چوری سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر سرکاری ملازم بدنیتی سے سرکاری سامان میں ہیر پھیر کرتا ہے تو اسے سخت ترین سزا دی جانی چاہیے سرکاری ملازم کو دیا گیا سرکاری سامان اس کے پاس امانت ہے سرکاری ملازم امانت میں خیانت نہیں کر سکتا لاہور ہائی کورٹ کی ِ جسٹس عالیہ نیلم نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاجس میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں مال مقدمہ ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں کیا گیا پراسیکیوشن مال مقدمہ سے ملزمان کا تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان امجد پرویز، آصف اور زرین کو رہا کرنے کا حکم دے دیاملزمان کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں7نومبر 2010 کو ریلوے کے سامان کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن