لاہور(وقائع نگار خصوصی)سیشن عدالت نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر سپریم کورٹ بار کے صدر کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی۔ درخواست گزار مقصود چوہدری نے امان اللہ کنرانی کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے متعلق اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔