حکومت 5ہزار500ارب روپے کاہدف حاصل نہیں کرسکے گی : رابعہ فاروقی

Jun 25, 2019

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 5500 ارب روپے کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گی ، بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے باوجود ہدف کا حاصل کرنا مشکل ہے، اگر حکومت اشیا ء صرف کی قیمتوں میں مزید مہنگائی کرکے بڑے ہدف کو حاصل کرنا چاہتی ہے تو غیر حقیقت پسندانہ سوچ ہے، انہوں نے کہاکہ اشیا ضرورت کی قیمتوں میں مزید اضافہ سے معاشی تواز ن مزید خراب ہوجائے ،حکومت ایسی حکمت عملی مرتب نہ کرے جس سے یہ تاثر دیاجائے کہ وہ معاشرہ میں بنائو کے لئے کام کررہی ہے لیکن حقیقت میں ا یسی حکمت عملی سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ حالیہ بجٹ میں 5500روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،یہ ہدف معاشی ماہرین کے لئے بھی حیران کن ہے۔

مزیدخبریں