کھیلیں اورتفریحی سہولیات حکومت کی اہم ترجیح ہے:کنسلٹنٹ پنجاب سپورٹس بورڈ

Jun 25, 2019

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے نئے مالی سال میںکھیلوں کے جاری منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں پر تر قیاتی سر گرمیوں کے آغاز کیلئے 40 ارب کے خطیر فنڈز مختص کئے،صوبہ کے تمام اضلاع، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز اور تحصیل کی سطح پر نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو مثبت تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات میں نمایاں بہتری اہم حکومتی ترجیح ہے ۔ یہ بات پنجاب سپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر اعجاز اصغر مغل اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر سیف الرحمن نے سٹیک ہولڈرز کے اجلاس کے دوران بتائی۔ اجلاس میں ڈائر یکٹر سپورٹس، ڈائر یکٹرفزیکل ایجو کیشن ، سی ای او ایجو کیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ،ڈسٹرکٹ اورتحصیل سپورٹس آفیسرز، کوچز ، سیکرٹری سپورٹس، متعلقہ محکموں کے سرکاری افسروں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں