لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل نے واضح کیا ہے کہ جمال خشوگی کے معاملہ پر اقوام متحدہ میں تحقیقاتی رپورٹ کو امت مسلمہ مسترد کرتی ہے، جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی عرب انصاف کے تمام تقاضے پورے کر رہا ہے ، مجرمین کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے اور خشوگی فیملی عدالت اور تفتیش پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ، محمد بن سلمان کو نشانہ بنانے کا واحد مقصد ارض حرمین شریفین کی وحدت اور سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل اور انٹر نیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ ، مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا عبد الحمید وٹو، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا ابو بکر صابری ،مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی ،مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا محمد قاسم قاسمی ،مولانا نعمان حاشرنے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا ویڑن 2030کا مقصد سعودی عرب کو دفاعی ، اقتصادی اور معاشی طور پر اپنے قدموں پر کھڑا کرنا اور امت مسلمہ کو متحد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 28 جون کو لاہور میں ’’وحدت امت کانفرنس‘‘ ہو گی جس سے تمام مکاتب فکر کے قائدین اور مختلف سیاسی و مذہبی قائدین خطاب کریں گے۔
امت مسلمہ جمال خشوگی کے معاملہ پراقوام متحدہ کی رپورٹ مستردکرتی ہے:پاکستان علماء کونسل
Jun 25, 2019