لاہور( لیڈی رپورٹر )گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب میں خواتین کو سپورٹس اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں کامیابی کیساتھ آگے بڑھتے ہوئے دیکھتی ہے اوراس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم نے پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بناناہے تواس کے لیے ضروری ہے کہ ہم نہ صرف معاشرے میں خواتین کو تحفظ فر اہم کر یں بلکہ انکے مسائل کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کر نا ہوگا ۔ پنجاب یونیورسٹی میں ’’اکیڈمک سٹاف سپورٹس اینڈ فن فیئر‘‘کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے نجات کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ انفرادی طور پر بھی اپنا کردار ادا کر یں اگر سب اپنی ذمہ داری کا احساس کر لیں تو بہت سے ایسے مسائل ہیں جنہوں کو دنوں میں حل کیا جاسکتا ہے ۔
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خواتین کوتحفظ فرام کرنا ہوگا:اہلیہ گورنرپنجاب
Jun 25, 2019