سیکٹر ایف سیون جناح سپر میں تجاوزات کی بھرمارسے شہری پریشان

Jun 25, 2019

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون جناح سپر میں تاحال تجاوزات کی بھرمار ہے، موجودہ حکومت نے تجاوزات کے خلاف کافی آپریشن کئے لیکن جناح سپر میں تجاوزات مافیا نے روڈ کے ساتھ ملحقہ پارکنگ اور فٹ پاتھ کو بھی اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔ نجی ہوٹل مالکان نے فٹ پاتھ اور پارکنگ پر اپنی کرسیاں اور میز رکھے ہوئے ہیں۔ آئے روز اسی وجہ سے لڑائیاں بھی ہوتی رہتی ہے۔ اگر کوئی شہری اس بات پر مافیا سے بحث کرتا ہے تو اسے بے دریغ پیٹا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا تدارک کیا جائے ۔

مزیدخبریں