اسلام آبادسٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ وفود کی سطح پر مذاکرات میں جیوسٹرٹیجک صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف کی برطانوی عسکری قیادت سے ملاقات میں پاک برطانیہ فوجی تعاون بڑھا نے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل باجوہ ی برطانوی عسکری قیادت سے ملاقات، جیوسٹرٹیجک صورتحال، فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
Jun 25, 2019