راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ راولپنڈی رجسٹرڈ نے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں ظالمانہ اضافے ،غنڈہ گرد عناصر اورٹھیکیداری نظام کے ذریعے بورڈٹیکس وصولی کے ظالمانہ اقدامات کو یکسرمستردکرتے ہوئے مال روڈ راولپنڈی پر احتجاج کیا اور علامتی دھرنا دیا۔احتجاجی ریلی اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ راولپنڈی رجسٹرڈ کے صدر زاہد بختاوری نے مطالبہ کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ سے ٹھیکیداری نظام کا فوری خاتمہ کیا جائے کیونکہ انکی چیرہ دستیوںکی وجہ سے کینٹ کاعلاقہ جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا شہر خاموشاں میں تبدیل ہوچکا ہے زاہد بختاوری نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ کینٹ کے تاجروں کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس میں کیے گئے ظا لمانہ اضافے کو واپس لے اور بورڈ ٹیکس کے غنڈہ صفت ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے ہزاروں کی جگہ لاکھوں روپے کے ٹیکسزکی غیر قانونی وصولی کے نوٹسز کاروباری مراکز پر چسپاں کر کے تاجروں کو ہراساں کرنا بند کریں اور کینٹ مجسٹریٹ کے ذریعے غیر قانونی ورانٹ گرفتاری کا اجراء بند کی جائے انہوں نے کہا کہ کینٹ کے تاجر امن پسند ہیں اپنے حق کیلئے سڑکوں پر آنے اور مزاحمتی تحریک چلانے پر مجبور نہ کیا جائے زاہد بختاوری نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تاجر برادری اپنے احتجاج کو آگے بڑھاتے ہوئے کینٹ کے تمام چوکوں پر دھرنے دے گی اور کاروباری مراکز کو بند کر دیے جائینگے زاہد بختاوری نے آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ اور کور کمانڈر راولپنڈی سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں احتجاجی دھرنے اور ریلی میں شیخ عنایت اللہ رفیق بھاٹیہ نور وارث خٹک چوہدری عمران رشید طارق سلطان شیخ محمد علی کے علاوہ کینٹ کی تمام تاجر تنظیموں اور سول سائٹی کی تنظیم انجمن شہریان رجسٹرڈ راولپنڈی کے عہدیداران اور ممبران شریک ہوئے۔
مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ راولپنڈی کامال روڈ پر احتجاج ،ریلی، دھرنا
Jun 25, 2019