راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ تعلیم پنجاب نے پری مون سون کے دوران گرمیوں کی تعطیلات میں بند سرکاری سکولوں میں ڈینگی کے لاروے کی افزائش روکنے کیلئے سکولوں کے سربراہان کو پانچ نکاتی ایس او پی جاری کردیا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیر کے روز جاری ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری سکولوں کے ہیڈز مون سون کی بارشوں میں سکولوں کے صحن ، چھتوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں سکولوں کے لانوں میں لگی گھاس کاٹی جائے اگر باتھ روم یا صحن میں لگی ٹونٹیوں سے پانی لیک ہورہا ہے تو ان کی مرمت کرائی جائے واٹر ٹینکے ڈھانپے جائیں یہ اقدام کا مقصد ڈینگی لاروا کو پنپنے سے روکنا ہے تاکہ وہ ڈینگی کی وبا پھیلنے کا باعث نہ بن سکے ۔