پولیس تفتیش کا نیا طریقہ ، ورثا سے مقتول کا موبائل اور سم منگوائی جاتی: چیف جسٹس

Jun 25, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ پولیس تفتیش میں آج کل نیا طریقہ سامنے آ رہا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ پولیس ورثاء سے مقتول کا موبائل اور سم منگواتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ مقتول کی سم ملزم کے موبائل میں ڈال کر ریکوری ظاہر کر دی جاتی ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ کئی مقدمات میں یہ حقائق سامنے آ چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے مقتول کا شناختی کارڈ اور بٹوا منگوایا جاتا تھا اب سم۔ چیف جسٹس نے کہاکہ بدقسمتی سے لوگ لاوارث نعش کی گھڑی اور موبائل لے جاتے ہیں، لازمی نہیں جس کی سم استعمال ہو یا جس سے ریکور ہو وہی قاتل ہو۔ وکیل ملزم نے کہاکہ موبائل گم ہونے کی ایف آئی آر پہلے ہی درج کروا رکھی تھی۔ یادر ہے کہ ملزم گل فراز پر دسمبر 2018 میں مانسہرہ میں قتل کا الزام تھا۔

مزیدخبریں