لندن(سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم چھ میچ کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون کی پوزیشن پر موجود ہے، دفاعی چیمپیئن آسٹریلوی ٹیم چھ میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت پانچ میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ میزبان انگلینڈ ٹیم چھ میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم7 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجودہے۔ سری لنکن ٹیم چھ میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔پاکستان ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز ٹیم چھ میچز میں 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، جنوبی افریقہ ٹیم سات میچ کھیل کر تین پوائنٹس کے ساتجھ نویں جبکہ افغانستان ٹیم بغیر کسی پوائنٹس کے ساتھ آخری دسویں نمبر پر موجود تھی۔